ایران:قلت آب کیخلاف کئی شہروں میں مظاہرے، 3افراد جاں بحق

تہران:ایران کے خشک سالی سے متاثرہ جنوب مغربی علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف مظاہرے اپنے ساتویں روز میں داخل ہو کر مزید کئی شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے نتیجے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز میں صوبے خوزستان کے کئی علاقوں میں بدھ کے روز ہونے والے مظاہرے دکھائے گئے، جن میں سوسن گرد اور مسجد سلیمان کے شہر بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز مظاہروں پر قابو پانے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی کچھ ویڈیوز میں ایران کے صوبے اصفہان کے ایک قصبے یزداں میں ہونے والے مظاہرے کی فوٹیج دکھائی گئی ہے جس میں لوگ پانی کی قلت والے علاقوں کے مظاہروں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں مظاہرین کو اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کےخلاف نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مظاہروں میں فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کے باعث 3 افراد ہلاک متعد د زخمی ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں