لندن: افغانیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، لوگوں کو زدوکوب کیا

لندن:لندن میں افغان مظاہرین نے ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدو کوب کیا۔افغان مظاہرین نے واقعے کی کوریج کرنے والے پاکستانی نیوز چینل کے رپورٹر اور کیمرا مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے تشدد کے دوران کیمرا اور ریکارڈنگ کا سامان توڑ دیا۔ برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں