جیکب آباد، پولیس مقابلے میں 3ڈاکو گرفتار،ایک ڈاکو زخمی
جیکب آباد: جیکب آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق صدر تھانہ کی حدود جیلانی ٹاؤن کے قریب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس اپنے معمول کے گشت پر تھی کہ ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے 3 ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا پولیس نے زخمی ڈاکو سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت مولا بخش عرف ماسی جکھرانی کے طور ہوئی ہے جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں ایاز سبھایو اور ہدایت اللہ سبھایو ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پسٹل اور کٹر برآمد ہوا، زخمی ہونے والے ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک نے کہا کہ زخمی ملزم پولیس مقابلہ سمیت دیگر کئی سنگین مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔


