پارکو میں علاقائی پینل کی تشکیل،پینل کا منشور علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے،نجیب گرگناڑی
نال :یونین کونسل پارکو میں ایک علاقائی پینل کا انعقاد کیا گیا۔جس کی سربراہی نجیب اللہ گرگناڑی، غلام مرتضٰی گرگناڑی شیر جان کیھازئ عبد الرزاق کیھازئ ماسٹر محمد امین سمالانی عبد القادر سمالانی سبحان علی گرگناڑی محمد جان گرگناڑی محمد دین قلندرانی محمد رفیق سمالانی محمد حیات بزنجو نے کی۔ یونین کونسل پارکو کے عوام گزشتہ 72 سالوں سے اپنے بنیادی سہولیات سے محرومیوں کے شکار ہیں۔ عوام نے اپنے علاقے کے میر معتبروں رداروں اور مولویوں سے تنگ آکر ایک علاقائی پینل،( مزدور کسان عوامی پینل پارکو) کا انعقاد کیا۔پینل کا منشور علاقے پارکو کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جیسے کہ تعلیم صحت پانی اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


