واشک، نامعلوم افراد نے پک اپ میں سوارباپ بیٹے کو اغواء کر لیا

واشک: پنجگور سے واشک آتے ہوئے تیل بردار زامیاد اور پک اپ گاڑی پر واشک کے علاقے سورنانی ندی واشک میں زامیاد گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زامیاد گاڑی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی تاہم انکے ہمراہ پک اپ گاڑی کو دو افراد سکندر علی اور عبدالرزاق اور لاکھوں کے رقوم سمیت اغوا کرکے لئے گئے دونوں افراد باپ بیٹے ہیں اغوا کاروں کی فائرنگ سے بچ کر نکلنے والے گاڑی لیویز تھانہ واشک پہنچ گئی تاہم تاحال واشک انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطرخواہ اقدام نہ آٹھایا جا سکا واقع کی فوری وجہ معلوم نہ ہو سکی کہ پک گاڑی کو باپ بیٹے کے ہمراہ اغوا کی گئی یا چوری کی نیت سے لے جایا گیا واشک کے سماجی حلقوں نے واشک انتظامیہ سے باپ بیٹے سمیت انکی گاڑی اور لاکھوں کی نقدی کی برآمدگی کے لیئے اقدامات آٹھانے کا مطالبہ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں