لورالائی، گاڑی الٹنے سے دوافراد جاں بحق دو زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے لورالائی میں گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ عمقزئی کے مقام پر گاڑی الٹنے سے 2افراد عمر خان خروٹی سکنہ ژوب اور سردار خان خروٹی سکنہ ژوب جاں بحق جبکہ 2افراد کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


