تربت میں حالیہ سنگین صورتحال کے بعد لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں، بی این پی
تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دشت کے صدر عبدالواحددشتی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ کرونا لاک ڈاؤن کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ کرونا کی حالیہ سنگین صورتحال لاک ڈاؤن کامتقاضی ہے اس لئے انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان بروقت اور کرونا کی خطرناک لہر سے بچاؤ کیلئے انتہائی ضروری اقدام ہے جسے معاشرے کے تمام طبقات سراہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ کرونا ایک عالمی وباء ہے جس سے بچاؤ کا طریقہ حفاظتی ویکسین لگانا اور ایس اوپیز پر عملدرآمد ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ لوگ اسے سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے کے قیمتی لوگ ہم سے بچھڑ رہے ہیں،کرونا کیچ میں شدت کے ساتھ پھیل چکی ہے، ہرگاؤں دیہات میں لوگ بڑے پیمانے پر اس بیماری سے متاثرہیں، مگر لوگ نہ ایس اوپیز پر صحیح معنوں میں عملدرآمدکرتے ہیں اورنہ ہی خاطرخواہ اندازمیں ویکسینیشن کرارہے ہیں انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں، سماجی تنظیمیں، علماء کرام، وکلاء سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اس سلسلے میں اپنا کردارنبھاناہوگا تاکہ ہم اپنے سماج کو اس مہلک وجان لیواوباء سے نجات دلاسکیں، انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں، گھروں میں رہیں،محفوظ رہیں اور خود کو اوراپنی فیملی کو ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کرائیں۔


