سوراب میں بارش اور تیز ہواؤں کی تباہی،کروڑوں روپے کا نقصان

سوراب(نامہ نگار) نواحی علاقہ مولی میں بارش اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی دی، زرعی سولر پلیٹس اکھڑ کر ضائع گئے، متعدد ٹیوب ویلز زیرآب، تیار فصلیں سیلابی پانی میں بہہ گئے، کاشتکاروں کو کروڑوں روپوں کے نقصان،متاثرین کاحکومت اور انتظامیہ سے علاقہ کو آفت زدہ قرار دینے اور نقصانات کے ازالے کے لئے اقدامات کی اپیل، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے سوراب کے نواحی علاقہ مولی میں تباہی مچادی، طوفانی ہواؤں کے باعث لاکھوں روپوں کے زرعی سولرپلیٹس اکھڑ کر ضائع ہوگئے، متعدد مکانات بھی متاثر، گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش اور سیلابی ریلوں سے درجنوں ٹیوب ویلز زیرآب جبکہ پیاز اور ٹماٹر کی تیار فصلیں بھی بہہ گئے ہیں، علاقے میں ہونے والی تباہی سے زمینداروں کو مجموعی طورپر کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچ چکا ہے اور وہ معاشی طور پر بری طرح متاثر ہوچکے ہیں، اس، کے علاوہ بارانی بندات بھی ٹوٹ کر تباہ ہوچکی ہیں واضح رہے کہ علاقہ میں زریعہ معاش کا مکمل انحصار کاشت کاری پر ہے جبکہ پیاز اور ٹماٹر یہاں سب سے زیادہ کاشت ہونے والی فصلیں شمار ہو تی ہیں جو ان دنوں تیار ہوکر مارکیٹ تک پہنچانے کے مراحل میں ہیں، حالیہ بارشوں سے مذکورہ دونوں فصلیں عین وقت پر متاثر ہونے کے نتیجے میں زمینداروں کے سال بھر کی محنت ضائع ہوچکی ہیں، علاقے کے متاثرین نے صوبائی حکومت، منتخب عوامی نمائندوں اور سوراب انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مولی میں تباہ کن بارشوں سے ہونے والی نقصانات کا سروے کرکے علاقہ کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں