فواد خان کا دوران سفر ڈر لگنے کا انکشاف

معروف اداکار و میزبان آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ فواد خان کو جہاز میں سفر کے دوران جہاز کے ہِلنے سے بہت ڈر لگتا ہے۔
آغا علی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے اور فواد خان نے ایک ساتھ بہت زیادہ سفر کیا ہے، یوں تو فواد خان بے حد نڈر اور دلیر انسان ہیں، ہم کئی ایسی جگہوں پر گئے جہاں بھوت وغیرہ کی چیزوں سے ہم خوفزدہ ہو جاتے تھے لیکن فواد نہیں ڈرتا تھا۔
آغا نے بتایا کہ فواد ایک چیز سے بہت ڈرتا تھا، جہاز ہِلا نہیں اور وہ کہنا شروع ہو جاتا تھا کہ یہ زیادہ نہیں ہِل رہا، مجھے نہیں لگ رہا یہ صحیح ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں ان سے کہتا تھا کہ نہیں خان صاحب کچھ نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی جہاز کے اچانک ہِلنے سے ڈر جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں