جیکب آباد، دو مختلف واقعات میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق
جیکب آباد: جیکب آباد،میں مختلف واقعاتو حادثا ت میں بچے سمیت 2افرادلقمہ اجل بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے حق باہو محلہ میں گھر کے اندربجلی کا کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 28 سالہ نوجوان ذوالفقار رڈ فوت ہوگیا جبکہ جیکب آباد کے قریب گاؤں محمد پور اوڈھو میں ڈیڑھ سالہ ہادی بخش تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر فوت ہوگیا بچے کی لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی۔
Load/Hide Comments


