ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی جاری ہے، کیسکو
کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراس سلسلے میں ایران کی جانب سے دن کے اوقات کارمیں بجلی کے کوٹہ میں کمی کرکے 10 میگا واٹ کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس دوران اضافی لوڈشیڈنگ کرناپڑتا ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ رات کے وقت 80 میگاٹ سے لیکر 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آجاتی ہے جسکے بعد اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کی جاتی ہے کیسکو ترجمان نے اُمید ظاہرکی کہ مکران ڈویژن میں بجلی بہت جلد مکمل طورپر بحال ہو جائے گی جسکے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ تاہم اِس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرپیش آنے والی زحمت پر مکران کے تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔
Load/Hide Comments


