وفاق میں جس کی حکومت ہوگی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وہی حکومت بناتا ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ: سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے نتائج دیکھنے کے بعد یہ نتیجہ اخز کیا جاسکتا ہے کہ وفاق میں جس جماعت کی حکومت ہو بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اسی کی حکومت قائم کردینی چاہیے، عثمان خان کاکڑ کے بیٹے کے مطالبے پر انکی موت کی تحقیقات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ذریعے کروائی جائیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے انتخابی نتائج دیکھنے کے بعد یہ نتیجہ اخز کیا ہے کہ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وفاق میں برسراقتدار جماعت کی حکومت قائم کردینی چاہیے پیسہ خرچ، فساد و خون خرابہ کئے بغیر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی مانند کسی انتخاب کے بغیر وفاق میں جس کی حکومت ہو یہ تینوں حکومتیں بھی اسی کی جھولی میں ڈال دی جائیں،انہوں نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ کے بیٹے کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ جائز ہے،عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کروائی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں