تیونس کی قیادت پر اعتماد ہے، سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے کہا ہےکہ تونس کے امن و استحکام کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’تونس کی قیادت پر اعتماد ہے کہ وہ موجودہ صورت حال سے گزر جائے گی‘۔سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ صحت اور معیشت سے متعلق چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تونس کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کی حکومت برادر ملک تونس کو درپیش صورت حال اور تمام پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے‘۔’تونس کے اندرونی معاملے کو اس کی خود مختاری سے متعلق شمار کرتے ہیں۔ تونس کے برادر عوام کی ترقی اور خوش حالی کے متمنی ہیں‘۔

واضح رہے کہ تونس کے صدر قیس سعید نے اتوار کے روز آئین کی دفعہ 19 کے تحت حاصل ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم ہشام میشیشی کو برطرف کر دیا تھا اور پارلیمان کو 30 روز کے لیے معطل کر دیا تھا۔ صدر نے منگل کے روز بھی حکومتی اعلی مناصب پر فائز متعدد ذمہ داران کو سبکدوش کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں