عوام کی خدمت بلا رنگ ونسل اولین تر جیح ہے، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان
موسیٰ خیل:ڈپٹی ا سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان موسیٰ خیل نے تحصیل درگکے تفصیلی دورے کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت بلا رنگ ونسل ہماری اولین تر جیح ہے تحصیل درگ کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزی کرنا ہماراعزم ہے اور درگ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے ترقی کا نیا باب رقم ہوگا، علاقے کے مسائل کو وسائل میں بدلنے کے لئے تمام تراقدامات کریں گے،ڈپٹی ا سپیکر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پرتمام علاقوں کی یکساں ترقی اور وسائل کی فراہمی کیلئے جدو جہد میں مصروف ہیں اور ضلع موسیٰ خیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ عوام نے تمام تر سپاس نامہ میں اجتماعی کاموں پر فوکس کیاہے،انہوں نے کہا کہ جس جزبے کے ساتھ مجھے ووٹ ملا وہی جزبہ آج بھی دیکھ رہا ہوں، درگ کے اجتماعی مسائل اور مشکلات حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،درگ اور حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ متعلقہ آفیسرز سے کراکررپورٹ دیکھتارہتاہوں،موجودہ صوبائی حکومت کا مقصد عوام اور ملک کی ترقی وخوشحالی ہے حکومت عوام کے معیاری زندگی کو مذید بہتربنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اس موقع پر جلسے سے عنایت اللہ شیخ،فضل الدین،عطاء للہ،عبدالرحمن شیخ،تیمورشاہ اور دیگرسیاسی عمائدین نے بھی خطاب کیا جبکہ سردار جمیل ویگر نے اپنے ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سرداربابرخان موسیٰ خیل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


