سی ویو پر پھنسے جہاز سے تیل کی منتقلی کے کام کا آغاز

کراچی : سی ویو پر پھنسے جہاز کو ریت سے نکالنے کا کام جاری ہے، جہاز میں موجود تیل کو منتقل کیا جارہا ہے۔سی ویو پر پھنسے پانامہ کے جہاز کے نکالنے کا کام جاری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی نے تیل منتقلی کے دوراں متاثرہ جہاز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاز کا ایک انجن ڈیڈ ہے اور ایک کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاز سنگاپور سے ایک مہینے میں یہاں پہنچا ہے۔ جہاز کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے۔ جہاز کا مالک رابطہ کرے یا نا کرے ہم نے جہاز نکالنا ہے۔ اگر جہاز کے کپتان یا مالک نے رابطہ نہیں کیا تو جہاز کو اپنی ملکیت میں لے لیں گے۔ محمود مولوی نے نے کہا کہ جہاز سے تیل منتقلی آج صبح شروع ہوئی، جو آج شام تک مکمل ہو جائیگی۔ جہاز سے تیل نکالنے کے لئے 7 سے 8 آئل ٹینکرز موجود ہیں۔ جہاز سے 100 ٹن تیل نکالا جائیگا۔ باقی 18 ٹن تیل نہیں نکل سکتا۔مشیر بحری امور کا کہنا تھا کہ 15 اگست کو جہاز کو ریسکیو آپریشن شروع ہوگا۔ جو ٹگ دبئی سے آئے تھے، وہ اسے نکالنے کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوا۔ اب جہاز کو نکالنے کے لیے دوسر ٹگ کو بلایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں