پی ایچ ای کے 3افسران کیخلاف کرپشن پر مقدمہ،دو گرفتار

سبی: محکمہ اینٹی کرپشن سبی سرکل کی کاروائی کرپشن کے الزام میں پی ایچ ای سبی کے سابق ایکسین عبدالحمید مینگل، ٹھیکیدارسید نور احمد شاہ سمیت تین افیسران کے خلاف مقدمہ درج،ایس ڈی او اور ٹھیکیدار گرفتارسبی سے گرفتار،کوئٹہ منتقل کردیا گیا،سابق ایکسین کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،محکمہ اینٹی کرپشن سبی سرکل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سبی سرکل نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ایاز بلوچ کی ہدایت پرکاروائی کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای سبی کے سابق ایکسین عبدالحمید مینگل،ایس ڈی او پی ایچ ای سبی گلاب خان اور ٹھیکیدارسید نور احمد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا محکمہ اینٹی کرپشن سبی سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے ٹھیکیڈار سید نورا حمد شاہ اور ایس ڈی او پی ایچ ای سبی گلاب خان کو سبی سے گرفتار کرلیا ہے اور گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن نے کویٹہ منتقل کردیا ہے جبکہ دیگر ملزم سابق ایکسین عبدالحمید مینگل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان پر واٹر سپلائی اسکیم مرغزانی سبی میں لاکھوں روپے خرد برد کرنے اور اسکیم کو ادھورا چھورنے کا الزام ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں