بلوچستان میں پہلی بار ویمن ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد، 10مقامی خواتین بھی ان ایکشن

کوئٹہ: بلوچستان میں پہلی بار ویمن ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد کیا گیا، چیف منسٹر بلوچستان ویمن ٹورنامنٹ میں 10مقامی خواتین کھلاڑی بھی ان ایکشن رہیں، انٹرنیشنل ویمن کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر بلوچستان کی خواتین کھلاڑی بہت خوش دکھائی دیں۔

بلوچستان میں کرکٹ کا فروغ، کوئٹہ میں پہلی بار قومی و مقامی خواتین کھلاڑی ان ایکشن دکھائی دیں۔ چیف منسٹر بلوچستان ویمن ٹی ٹونٹی کپ اکبر بگٹی سٹیڈیم میں جاری ہے۔ سیکرٹری سپورٹس میر عمران نے بتایا کہ بلوچستان کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، مستقبل میں بھی خواتین کے کھیلوں کو فروغ دیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پہلی بار مقامی کھلاڑیوں کو بھی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا، انٹرنیشنل سٹارز کے ساتھ جلوہ گر ہونے پر خواتین کھلاڑیوں نے کہا کہ ایسے مواقع ملتے رہے تو بلوچستان کی خواتین نیشنل ٹیم میں نظر آئیں گی۔ 5 ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلوں کا فائنل معرکہ 3 اگست کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں