محکمہ صحت کی ملی بھگت سے سینکڑوں کارڈ و نادرا سرٹیفکیٹ حاصل کئے گئے،اہلکاروں نے لاکھوں روپے کمالئے
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) باوثوق ذرائع سے معلوم ہے کہ کورونا ویکسین کارڈ بغیر ویکسین لگائے صرف پندرہ ہزار روپے میں فروخت کا انکشاف اب تک سینکڑوں مالداروں نے محکمہ صحت کے ساتھ ملی بھگت سے کارڈ بناکر نادرا سے سرٹیفکیٹ بھی وصول کرلیا ذرائع کے مطابق حکومت محکمہ صحت کے چند اہلکاروں نے اس مکرو ح دھندے سے اب تک لاکھوں روپے کمالئے ہیں ذرائع نے انتخاب کو بتایا کہ یہ رقم اوپر تک جا تی ہے اس لئے ان بد کردار اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک مہینے سے زیادہ اس دھندے میں ملوث بدعنوان اہلکاروں نے سینکڑوں کارڈ ایشو کر چکے ہیں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اس اہم مسئلے کا نوٹس لیں۔
Load/Hide Comments


