امریکا میں کوورونا وائرس کے سبب اموات میں مزید اضافہ

واشنگٹن:نئے کورونا وائرس کے سبب امریکا میں اموات کی تعداد بڑھ کر اب 22,108 ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 557,571 ہے۔ امریکا میں سب سے زیادہ اموات ریاست نیویارک میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔کورونا وائرس کے بارے میں اعداد وشمار مرتب کرنے والی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکا میں اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں