ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر نے کورونا ویکسینیشن مہم تیز کردی
کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر نے کورونا ویکسینیشن مہم تیز کردی،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایریا میں مہم جاری،ٹوٹلز سمیت مختلف مقامات پر تاجروں اور عوام کو کورونا ویکسین لگایاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر حمیرہ بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی زوہیب صدیقی کی جانب سے ویکسینشن نا کرانے والے تاجروں کیخلاف کارروائی،ویکسینشن ناکرانے والے تاجروں اورعام عوام کو ویکسیشن کرایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر حمیرہ بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی زوہیب صدیقی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائیں این سی او سی کے ہدایت کے مطابق تاجروں کو ویکسینشن نا کرانے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ویکسینشن کیخلاف افواہیں مہم میں مشکلات کا باعث ہیں۔تاجربرادری عوام سوشل میڈیا کے افواوں پر کان نا دھریں۔ویکسینشن نا کرانے والے تاجروں کے دکانیں سیل کردینگے۔


