حکومت نے زراعت کا شعبہ برباد کر دیا ہے، شیریٰ رحمان
اسلام آباد:نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کو برباد کرنے کے بعد تباہی سرکار اضافی نرخوں پر ضروری اشیائے خوردونوش کی درآمد کر رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی درآمد کے حوالے سے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد میں چھوٹ دی ہے، زراعت کے شعبے کو برباد کرنے کے بعد تباہی سرکار اضافی نرخوں پر ضروری اشیائے خوردونوش کی درآمد کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بدانتظامی اور بدعنوانی کی بدترین مثال ہے، پاکستان کے فوڈ امپورٹ بل میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس کی وجہ چینی، گندم، دالوں اور کئی دیگر اشیا کی ملکی پیداوار میں بڑے پیمانے پر قلت ہے، ہماری خوراک کی افراط زر اب خطے میں سب سے زیادہ ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


