بی ایس او جیونی زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد، ولیدبلوچ صدر جبکہ فرازبلوچ جنرل سیکریٹری منتخب۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جیونی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت زونل آرگنائزر ماجدحمیدمنعقدہوا جس کے مہمان خاص تنظیم کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ تھے جبکہ بی ایس گوادر زون کے صدر ابوبکر کلانچی ،نائب صدر میرساقہ اقبال اور جنرل سیکریٹری سنیل بلوچ نے بطور اعزازی مہمانان شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور،گوادرسمیت بلوچستان کے موجودہ سیاسی صورتحال،تنقیدی نشست اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے شامل تھے۔

مرکزی سیکریٹری جنرل بی ایس او ماما عظیم بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء سیاست رضاکارانہ عمل ہے جس میں فکری ساتھیوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔بی ایس او نے طلباء میں سیاسی سرکلنگ کے ذریعے شعورپیداکرکے انکو شعوری طور پرہمیشہ تیار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت و حالات کے مطابق ہربلوچ طالبعلم سیاسی صورتحال کا بغور مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر سیاسی و جمہوری عمل کا حصہ دار ہوکر اس سرزمین کی خدمت میں اول دستہ کردار اداکرے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سوچھے سمجھے سازش کے تحت طلباء سیاست کو کمزور کرنے کیلئے پابندیاں عائدکی گئی ہیں جسکا مقصدبلوچ طلباء کو اپنے سیاسی و قومی حقوق سے بیگانگی کی طرف دھکیلنا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہربلوچ طالبعلم سیاست کو قومی ذمہ داری اور فرض سمجھ کراس میں بھرپور حصہ لے۔

آخر میں آئینی مدت پورہ ہونے پر زونل آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی زونل کابینہ کا قیام عمل میں لایاگیا جس کے تحت ولیدبلوچ صدر،نوروز شہزادہ نائب صدر،عاطف شریف جونئیر نائب صدر،فرازبلوچ جنرل سیکریٹری،مراد حسین جوائنٹ سیکریٹری،سلمان ابراہیم جونئیر جوائنٹ سیکریٹری اور قمبربلوچ انفارمیشن سیکریٹری کے عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں