چمن، افغان خاتون علاج کے بہانے ٹانگوں پر 20کلو چرس بندھی پکڑی گئی
کوئٹہ(انتخاب نیوز) چمن، افغان خاتون علاج کے بہانے ٹانگوں پر 20کلو چرس بندھی پکڑی گئی، ذرائع کے مطابق چمن سے افغان خاتون پکڑی گئی ہیں جس سے تقریبا 20کلو چرس برآمد ہوئی ہیں مذکورہ خاتون نے 20کلو چرس پاؤں پر باندھ کر اسے پٹی باندھی تھی اور علاج کے بہانے پاکستان میں داخل ہوئی تھی ۔ مگر وہ چرس سپلائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور ان سے تقریبا 20کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ واضح رہے کہ چمن سمیت پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر منشیات کی اسمگلنگ کا کاروبار بہت ہی وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا ہےا ور ہزاروں افراد اسی کام سے جڑے ہیں۔
Load/Hide Comments


