جنگ زدہ افغانستان میں خواتین کیلئے جم کھل گیا

کابل(انتخاب نیوز) جنگ زدہ افغانستان میں حکومت کا خواتین کیلئے ایک اور اہم قدم ، خواتین کیلئے جم کھل گیا، اطلاعات کے مطابق افغانستان میں خواتین کیلئے جم کھول دیا گیاہے جس کے بعد وہاں بڑی تعداد میں خواتین اپنی فٹنس و صحت کو بہتر بنانے کیلئے ورزش کیلئے آتی ہیں۔ مگر افغانستان میں حالیہ تشویشناک صورتحال کے بعد جم کے سربراہ پریشان ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں کی پیش قدمی کی صورت میں انہیں اپنا یہ جم بند کرنا پڑھ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں یہ جم قندہار میں بنا دیا گیا ہےاس جم میں ٹرینر خواتین بھی موجود ہیں جو نئے آنے والے خواتین کو جم کرنے کیلئے ٹرین کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں