وزیراعظم نے احساس ون ونڈو پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے احساس ون ونڈو پالیسی کی منظوری دیدی،ون ونڈو پالیسی کے6ستون ہیں،ہر ضلع میں احساس کے ون ونڈو مراکز کھولے جائیں گے۔ہفتہ کے روزوزیراعظم عمران خان نے احساس ون ونڈو پالیسی کی منظوری دیدیہے۔ احساس ون ونڈو پالیسی کے6ستون ہیں جبکہ ون ونڈو مرکز، بیک آفس کا جدید نظام، احساس ڈیجیٹل، موبائل ایپ، ڈیٹا کا مربوط نظام اور ٹارگٹنگ کی یکساں پالیسی بھی شامل ہیں۔ پالیسی کے مطابق ہر ضلع میں احساس کے ون ونڈو مراکز کھولے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں