قلات،مزدا گاڑی الٹنے سے ڈرائیورسمیت دو افراد شدیدزخمی

قلات :کوئٹہ کراچی شاہراہ بینچہ عبدالرحمان کراس پر مزدا گاڑی الٹنے سے ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل، لیویز ذرائع کے مطابق قلات بنیچہ کے مقام پر عبدالرحمن کراس کے قریب کوئٹہ سے کراچی جاتیہوئے مزدا گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں بینچہ لیویز موبائل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں