بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان خصوصی توجہ سے فنڈز فراہم کر رہے ہیں، نور محمد دمڑ

کوئٹہ:صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر صوبے ترقی وخوشحالی صوبے میں امن وامان کے قیام، عوام کے بنیادی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہمی، بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی، صوبے کے تمام محکموں کی فعالی سمیت ہر شعبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خلجی ہاؤس کوئٹہ میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین کیو، ڈی،اے مبین خان خلجی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی اے پی کے رہنماء بھی موجود تھے ملاقات میں صوبے میں جاری ترقی سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبائی حکومت نے وفاق خصوصاََ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خصوصی توجہ سے وفاق حکومت بلوچستان کے اہم اور اجتماعی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ اور فنڈز فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا صوبائی وزیر نے کہاکہ بلوچستان حکومت میں شامل تمام جماعتیں ملکر صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ماضی میں بلوچستان کے فیصلے کئے اور جگہ ہوا کرتے تھے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں صوبے کے عوام کے مسائل سمیت دیگر فیصلے بلوچستان میں صوبائی حکومت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بی اے پی وفاق میں تحریک انصاف اور بلوچستان میں تحریک انصاف بی اے پی کی اتحادی ہے تحریک انصاف اور بی اے پی میں کوئی اختلاف نہیں ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار صوبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور صوبے میں ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملا ہے اور مزید نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت نے مختلف منصوبے منظور کئے ہے صوبائی درالحکومت میں پانی کاجو مسئلہ درپیش ہے اس حل کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ پی ایچ ای اور واسا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ آج پانی بحران کا جوسامنا ہے ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پانی بحران پر قابوں پانے کیلئے حکمت عملی اور اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہے لیکن موجودہ حکومت اس مسئلے کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مختلف پروجیکٹس پرکام کررہی ہیں دریں صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ زیارت کواس شرقی کا دورہ کیا اور گزشتہ روز لورالائی کے علاقے میں لیویز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے قابض خان دوتانی کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ کواس غربی میں صدر تحریک انصاف زیارت کے ضلعی یارمحمد سیال کی والدہ کی انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اسکے علاوہ صوبائی وزیر نے زیارت میں مختلف افراد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں