سعودی عرب سے 18 قیدی آج لاہور پہنچیں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی سفارت کاری رنگ لے آئی،سعودی عرب کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سفارت کاری کے ثمرات آنا شروع ہوگئے سعودی عرب سے 18 قیدی (آج) منگل کو لاہور پہنچیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے قیدیوں کو وطن پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔قیدی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9248 کے ذریعے دمام سے لاہور پہنچیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں