پنجاب اسمبلی میں سی پیک پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکورٹی فول بنانے کے مطالبے کی قرار داد جمع

لاہور: سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی فول بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے تمام چینی ملازمین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں