وزیر ہاؤسنگ کا ارباب غلام رحیم کو گھر الاٹ کرنے سے انکار

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی سندھ امور ارباب غلام رحیم منسٹرکالونی میں سرکاری رہائش گاہ الاٹ کرانے کے لئے پرتولنے لگے تاہم وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے انکار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب غلام رحیم کو بھی منسٹر کالونی میں گھر الاٹ کرنے کی سفارش کی گئی تھی اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ایک خط بھی وفاقی وزیر کو لکھا تھا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اور وزارت دونوں نے ارباب غلام رحیم کو سرکاری گھر الاٹ کرنے سے معذرت کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں