ضیاء لانگو نے پنجگور میں بچہ کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پنجگور کے علاقے چتکان میں بچہ کو اغواء کے بعد قتل کرنے  کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے  – وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر  قیمت پر انصاف فراہم کریں گے -درین اثنا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خضدار میں دستی بم  حملے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں