نوجوانوں کا عالمی دن 12اگست کو منایا جائے گا

جہانیاں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن(انٹر نیشنل یوتھ ڈے) 12اگست کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنااور ان میں مثبت سرگرمیوں کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف ورکشاپس،ثقافتی شوز،سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت اور ان کے مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ 12اگست2000ء میں اس طرح منایا گیا جس کے بعد یہ دن دنیا بھر میں ہر سال 12اگست کو منایا جاتا ہے۔نوجوانوں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ایک قرار داد کے بعد عمل میں آیا یہ قرار داد 1999ء میں منظور کی گئی جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو نوجوانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولتیں مہیا کرنے کیلئے توجہ مبذول کروانااور وسائل فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں