حب، چیزل آبادکی کچراکنڈی سے ایک نومولود بچے کی لاش برآمد

اوتھل : صنعتی شہر حب کے علاقے چیزل آباد کی کچراکنڈی سے ایک نومولود بچے کی لاش برآمد کسی کنواری ماں کے گناہ کا شاخسانہ،ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال سے ایدھی ھوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل، تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے چیزل آباد کی کچرا کنڈی سے ایک نومولود بچے کی لاش کا ملنا کسی کنواری ماں کے گناہ کا شاخسانہ ہے جس نے اپنا گناہ اور چھپانے کے لئیے معصوم جان کو قتل کیا۔معصوم بچے کی نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ہسپتال حب بعد ازاں ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا جہاں ایدھی کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں