سابقہ حکومتوں نے عوام کو ترقی کے نام پر لولی پاپ دیا، ہم کام کریں گے، اسرار ترین
ہر نا ئی؛بلو چستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے کہاکہ حلقہ انتخاب کی بہتری اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے ان کے اعتمادکو ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا بی اے پی بلوچستان عوام کی امید وں کی ترجمان ہے حلقہ انتخاب میں شامل اضلاع موسیٰ خیل، لورالائی، دکی، زیارت ہرنائی کے ترقی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت بھرپور توجہ دے رہے ہیں خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی کے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں، عوام سے کئے گئے تمام وعدے ہرصورت پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے اور ترقیاتی کام پورے حلقے میں کروائیں گے انہوں نے کہاکہ سابق دورحکومت میں حلقے انتخاب میں شامل اضلاع کو ترقیاتی کاموں کے نام پرلولی پاپ دیاجاتارہاہے، عوام کے بنیادی مسائل کے حل سے محروم رکھاگیالیکن موجودہ دور حکومت میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھانے سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا رکن اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے کہاکہ بی اے پی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی کے دور حکومتوں میں ہمارے حلقہ انتخاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھنے کی وجہ سے ہمارا حلقہ انتخاب گوناگوں مسائل سے دوچار تھا لیکن موجودہ حکومت نے اپنے دور میں حلقے میں ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے جن کی تکمیل سے حلقے کے پانچوں اضلاع کے عوام استفادہ حاصل کرینگے۔


