سعودی عرب میں قرنطینہ قواعد کی خلاف وزری پر 60افراد کو گرفتار کر لیا

ریاض :سعودی عرب میں کووِڈ19کو پھیلنے سے روکنے اور قرنطین کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب 60 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سعودی عرب کے میڈیاکے مطابق ان میں سے بعض افراد کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود قرنطین میں نہیں تھے اور بعض نے بیرون ملک سے مملکت میں واپسی پر تنہائی اختیار نہیں کی تھی اور وہ دوسرے افراد کے ساتھ ہی رہ رہے تھے۔ان افراد کواب سعودی عرب میں کووِڈ19سے بچا ؤکے لیے نافذالعمل حفاظتی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے الزام میں تعزیری سزائیں سنائی جائیں گی۔سعودی عرب میں کووِڈ19کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تنہائی اور قرنطین کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو2لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی سنائی جاسکتی ہیں۔اگر کوئی فرد کسی خلاف ورزی کا دوبارہ مرتکب ہوگا تواس کو دگنا سزا سنائی جاسکتی ہے۔سعودی حکومت کے نافذکردہ قانون کے مطابق اگر کوئی غیرسعودی کروناوائرس کی پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو اس کو مذکورہ سزا پوری ہونے کے بعد مملکت سے بے دخل کر دیاجائے گا۔اس سزا کے نافذالعمل ہونے کے بعد اس شخص کے مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں