ایمل ولی کو دھکمیاں،اے این پی کی مذمت

اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو دی جانیوالی دھمکیوں، سوشل میڈیا پر ہراسانی اور پارٹی کے اندر اختلافات کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی قیادت کو دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا، موقف پر کھڑے رہیں گے۔صوبائی صدر ایمل ولی خان کو دی جانیوالی دھمکیاں پوری پارٹی کو دھمکی دینے کے مترادف ہے۔پارٹی مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی قیادت میں متحد اور منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ اختلافات کی کوششیں پہلے بھی کی جاچکی ہیں، شکست سازشی عناصر کا مقدر ہوگا۔ پارٹی آئین سے بالاتر کوئی نہیں،باچاخان اور ولی خان سے لے کر آج تک یہی اصول کارفرما ہے اور رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں