چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا 10اگست کو چاغی کا دورہ متوقع

دالبندین؛ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی منگل 10 اگست کو اپنے آبائی ضلعے چاغی کا دورہ کریں گے،وہ خصوصی طیارے میں دالبندین ائرپورٹ پہنچیں گے جہاں مقامی قبائلی عمائدین، سیاسی کارکن اور مختلف مکاتب فکر کے افراد ان کا استقبال کریں گے. اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے. اس کے بعد وہ دالبندین سے بذریعہ روڈ اپنے آبائی علاقے نوکنڈی جائیں گے جہاں وہ 103 کلومیٹر طویل نوکنڈی ماشکیل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے. ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 11 اگست کو ضلع چاغی کے نواحی علاقے چارسر کا دورہ کریں گے جہاں ساسولی قبیلے کے سربراہ سردار چنگیز ساسولی ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے. اس کے علاوہ وہ نوکنڈی، دالبندین اور دیگر علاقوں کا دورہ بھی کریں گے. مجموعی طور پر یہ ان کا ضلع چاغی میں تیسرا دورہ ہوگا جبکہ دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد محمد صادق سنجرانی پہلی بار چاغی کا دورہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں