دہشتگرد عناصر ملک و صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، سید ظہور آغا
کوئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد عناصر ملک و صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں ہر وقت ناکام رہے جاتے ہیں قومی اتحاد واتفاق سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو آئندہ بھی ناکام بنائیں گے،دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے صوبے کی عوام اپنے فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کوئٹہ سرینا چوک پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک و صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں ہر وقت ناکام رہے جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد واتفاق سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو آئندہ بھی ناکام بنائیں گے. انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں. گورنر ظہور آغا نے زخمیوں کے علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی انہوں نے دھماکے میں شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سرینا ہوٹل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ دہشت گرد عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے صوبے کی عوام اپنے فورسز کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعلی نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔


