عامرمیر اور عمران شفقت کی گرفتاری صحافت پر قدغن لگانے کا اقدام ہے،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں معروف صحافی عامر میر اور عمران شفقت کی گرفتاری کو صحافت پر قدغن لگانے کا اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانونی کی پاسداری ہر ایک پر مقدم ہے۔اور خصوصا آئین و قانون کے علمبرداروں پر فرض ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کو تسلیم اور اس پر عمل کریں۔لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں آئین وقانون کو روندنے والے درحقیقت اس کے تحفظ کے زمہدار ہے۔معروف صحافی عامر میر اور عمران شفقت کی گرفتاری اور اس کو خفیہ رکھنا ملک میں آئین و قانون کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی تقدس سے انکاری ہے جو غیر۔ قانونی اقدام ہے اور اس کو قانونی ادارے خود کرتے ہیں۔جو قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سوال یہ ہے کہ سیاسی کارکنوں اور صحافی برادری کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے تو سادہ سا جواب ہے کہ سیاسی کارکن اور صحاغ برادری حق و سچ اور انصاف کی بات کرتے ہیں اس لیے ان کو تشدد شہادتیں اور عقوبت خانوں میں بند کیا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایک مسلمہ حقیقت ہے طاقت کا استعمال مسلوں کا حل نہیں بلکہ بگاڑ کا باعث ہے۔اور پاکستان جیسے ملک میں طاقت اور بگاڑ کا روز اول سے رشتہ ہے۔اس لیے ملک میں تعمیر کی طرف گامزن نہیں ہوسکا۔بیان میں کہا گیا کہ۔غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کو خاتمہ ضروری ہے۔کیونکہ ملک کی تعمیر وترقی صرف جمہوریت کے قیام اور آئین پر عمل کرکے ہی یقینی بنایا جاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں