ایران میں بجلی کی صورتحال بہتری کے بعد مکران میں بھی حالات معمول پر آ جائیں گے، کیسکو

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراس سلسلے میں ایران کی جانب سے اوسطاً یومیہ دن کے اوقات کارمیں بجلی کے کوٹہ میں کمی کرکے 10 سے 20میگا واٹ بجلی فراہم کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس دوران مکران کے علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات کے12بجے سے صبح 10بجے تک 80 تا90میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کے بعد صورتحال معمول پر آجاتی ہے۔کیسکو ترجمان نے کہاہے کہ ایران میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد مکران کے علاقوں میں بھی صورتحال معمول پر آجائے گی تاہم اِس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرپیش آنے والی زحمت کیلئے مکران کے تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں