چین میں عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک، 7 زخمی
ہاربن:چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں ایک دفتری عمارت کی سب سے اوپر والی منزل منہدم ہونے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز سہ پہر کے وقت تقریبا 3 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا، عمارت کی ساتویں منزل” سب سے اوپر والی منزل” اس وقت منہدم ہو گئی جب مزدور واٹرپروفنگ کا کام کر رہے تھے جس کے باعث 11 افراد ملبے تلے پھنس گئے۔زخمیوں کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔یہ عمارت ایک مقامی سرمایہ کار کمپنی کی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


