مچھ، ایک کان کن اغوا کے بعد قتل
مچھ:بلوچستان کے علاقے مچھ سے ایک کان کن اغواکرنے کے بعد قتل۔عطاء اللہ کو اتوار کی رات اغوا کیا گیا تھا جسکا تعلق شانگلہ کے دورافتادہ بالائی علاقے برگانشال پیرخانہ سے ہے۔لواحقین اور کان کن تنظیمیں سراپا احتجاج کے پی حکومت سے فل فور بلوچستان حکومت سے رابطہ کرنے اور اپنے محنت کش کی بہمانہ قتل پر تحقیقات کرانے،لواحقین کی مالی معاونت کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو گیارہ بجے بلوچستان کے علاقے مچھ کوئلہ کان سے نامعلوم افراد نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ ولد رائیس خان کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


