طلاق کے بعد بل گیٹس کی دولت میں نمایاں کمی
واشنگٹن:رواں برس 27 برس کے ازدواجی تعلق کا خاتمہ کرنے والے دنیا کی ارب پتی شخصیت بل گیٹس کی دولت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بل گیٹس دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
امریکی جریدے فوربز کی مرتب کردہ دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست میں بل گیٹس کا نام پانچویں نمبر پر موجود ہے۔بلِ گیٹس کا ارب پتی شخصیات کا نام ٹاپ تین میں نہ ہونے کی بنیادی وجہ ان کی میلنڈا فرنچ گیٹس سے طلاق ہے۔
یاد رہے کہ طلاق سے قبل بِل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ کے نام 80 کروڑ 50 لاکھ کے شیئرز کیے ، بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے سات فیصد شیئرز سابقہ اہلیہ کے نام کیے۔
بِل گیٹس 1987 کے بعد سے ٹاپ ارب پتیوں میں سے ایک رہے ہیں اور فوربس کی فہرست شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وہ تیسرے نمبر سے نیچے آئے ہوں۔
اس وقت بل گیٹس کے کُل اثاثوں کی مالیت 129 اعشاریہ 6 بلین ڈالر ہے جبکہ فیس بُک کے بانی زکربرگ 132 بلین ڈالر کے ساتھ فوربز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔


