پنجگور، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
پنچگور(انتخاب نیوز)پنجگور کے علاقے پنچی تسپ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوئے زخمی اور لاش کو تسپ پولیس نے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جہاں جن کی شناخت ہوگئی ذرائع کے مطابق دونوں ہمراہی میں موٹر سائیکل پر سوار گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے انہیں پہنچی کے مقام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد حسین ولد جمعہ موقع پر جاں بحق اور محمد علی ولد رحمت شدید زخمی ہوئے جو ساکنان پہنچی تسپ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق واقع زمینی تنازعہ کا شاخسانہ ہے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


