بلوچستان میں کوئی قوم پرستی کے نام پر سیاست نہیں عیاشیاں ہو رہی ہیں، نواب زہری

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اب قوم پرستی کی کوئی سیاست نہیں رہی قوم پرستی کے نام پر عیاشیاں ہورہی ہیں صوبے غیور عوام نے قوم پرستوں کے منافقانہ سیاست کو دفن کردیا ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ملکی سطح کے سیاسی جماعتوں زریعے ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف سیاسی جماعتوں تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا اس سے قبل سیاسی رہنماء و بی ایس او کے سابق عہدیدار سمیع روف اور یاسر چیف نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ نواب ثناء اللہ زہری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرپیپلز پارٹی کے رہنماء چیئرمین عبدالرحمن زہری، عبداللہ آزاد، میر تاج محمد زہری, میر احمد نواز زہری، انجینئر سعید احمد، پیپلز پارٹی قلات کے ڈویژنل صدر رفیق سجاد سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اہم سیاسی رہنماء بھی موجود تھے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنیوالوں کو خوش آمد کہا انھوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ نوجوان سامنے آئیں اور قیادت سنبھالیں کیونکہ نوجوان ہی بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اور یہ آج خوشی کی بات ہے کہ نوجوان اپنی ذمہ داروں کو سمجھ چکے ہیں اور ملک و صوبے کی ترقی کیلئے سامنے آرہے ہیں انھوں نے کہا کہ صرف زندہ باد مردہ باد کے نعروں سے بلوچستان ترقی نہیں کرسکتا اب تو علاقائی جماعتیں اپنی آخری سسکیاں لے رہی ہیں کیونکہ منافقانہ سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے انھوں نے کہا کہ قوم پرستی کے نام پر سیاسی نہیں عیاشیاں ہورہی ہیں جس میں ہمارے اپنے نوجوانوں کو استعمال کیا جارہا ہے یہ خوشی کی بات ہے کہ نوجوان اب سمجھ چکے ہیں کہ قومی سیاست ہی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ ایسے کام بھی کئے جنھیں مخالفت کرنیوالے سیاسی جماعتیں بھی تسلیم کرتے ہیں جن میں 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات، این ایف سی ایوارڈ، 58ٹو بی کا خاتمہ، بلوچستان پیکج کے تحت نوجوانوں کو ملازمیں فراہم کرنا شامل ہے انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہمیشہ سے رہی ہے نوجوان آگے آئیں اور قیادت سنبھالیں انھوں نے کہا کہ میرا ویژن پڑھا لکھا اور خوشحال بلوچستان ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں ہمیشہ سے مخلوط حکومت قائم رہی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بہتر انداز میں ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکا انھوں نے کہا کہ کراچی کے بعد سندھ کے اندورنی علاقوں میں ترقیاتی کام اور سہولیات کی فراہمی صرف ملکی سطح پر سیاست کرنیوالی جماعت کے باعث ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم نے مثبت سیاست کی ہے اور کرتے رہے گے مثبت سیاست کی وجہ سے ہی آج لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کررہے ہیں سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی اور پیپلز پارٹی کے امیداروں کو کامیاب بنانے کئے الیکشن مہم میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر بی ایس او کے سابق عہدیدار سمیع روف نے نواب ثناء للہ خان زہری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک دہائی سے علاقائی سیاسی جماعتوں میں ذمہ داریاں سرانجام دیئے لیکن آج تک ان جماعتوں نے ترقی تو دور صحت اور تعلیم کی سہولیات تک فراہم نہیں کئے انھوں نے نواب ثناء اللہ زہری کا شکریہ ادا کیا اور جھالاوان سمیت پورے بلوچستان میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو بلوچستان بھر میں پارٹی کو فعال بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں