کوئٹہ، ماس ویکسی نیشن سینٹر تین دن بعد کھول دیا گیا

کوئٹہ:کوئٹہ کے سول سنڈیمن ہسپتال میں قائم کورونا ماس ویکسی نیشن سینٹر تین روز بعد کھول دیا گیا تاہم ویکسی نیشن کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔ سول اسپتال میں قائم کورونا ماس ویکسی نیشن سینٹر تین رو ز بند رہنے کے بعد کھل گیا ماس ویکسی نیشن سینٹر میں و یکسین لگوانے کیلئے شہریوں کا رش تاہم عملہ تاحال غا ئب رہا سینٹر کو ویکسی نیشن کے جعلی اندراج اوربے نظمی کی شکایا ت پر ہفتہ کے روز بند کیاگیاتھا سیکرٹری صحت عزیز جمالی نے بتایاکہ ویکسی نیشن کے جعلی اندر ا ج سے متعلق شکایات اور بے نظمی کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے انکوائری کے بعد ویکسی نیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں