افغانستان، حکومتی فورسز کے فضائی حملوں میں 47 عسکریت پسند ہلاک،25زخمی

کابل:افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان جنگجوں کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر جنگی طیاروں کے حملے میں 47 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔افغان وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ پیر کی شب کیے جانیوالے حملوں میں دند، ژڑی، تختہ پل اور صوبائی دارالحکومت قندھار شہر کے کچھ حصوں میں طالبان عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 47 باغی ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت عسکریت پسندوں کا ایک بڑا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں