کرپشن کے خاتمے کیلئے تندہی سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، چیئرمین نیب
کوئٹہ: نمل یونیورسٹی کوئٹہ کی نیب بلوچستان کی کرپشن کے خلاف شعو ر و آگہی مہم میں بھرپور میں معاونت کی یقین دہانی، طلباء و طالبات کی کرپشن کے تدراک کے لئے ذہن سازی روشن پاکستان کی ضامن ہے، معاشرے کے درست سمت تعین اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے مثبت تبدیلی نا گزیر ہے، طالبعلم اور مدرس مثبت تبدیلی کے حقیقی محرک ہیں، قومی احتساب بیورو بلوچستان چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے مکمل تندہی سے اپنی زمہ داریاں نبھارہا ہے، سیمینار کے شرکاء کا خطاب۔قومی احتساب بیورو بلوچستان نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگو یجز (نمل) کوئٹہ کیمپس کے تعاون سے بد عنوانی کے خلاف طلبا ء و طالبات اور اساتذہ کرام کے کردار کے حوالے سے ایک شعور و آگہی نشست کا اہتمام کیا۔ نمل یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر لیفٹینینٹ کرنل (ریٹائرڈ) نثار احمد نے نیب بلوچستان کی کرپشن کے خلاف سہ جہتی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے اپنی تعلیمی درسگاہ کی جانب سے بھر پور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے کو درست سمت پر ڈالنے اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے مثبت تبدیلی نا گزیر ہے اور طالبعلم اور مدرس مثبت تبدیلی کے حقیقی محرک ہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر محمد رفیق میمن نے شرکاء کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو بلوچستان چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے مکمل تندہی سے اپنی زمہ داریاں نبھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کرپشن کے تدراک کے لئے بنائی گئی سہ جہتی حکمت عملی کے تحت معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ شعور و آگہی کے پروگرامز ترتیب دیئے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی جی نیب بلوچستان کی ہدایات پر شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد خصوصًا طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام کے لئے خصوصی نشت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کو بدعنوانی کے عفر یت کے خلاف نیب کی مہم کا حصہ بنانا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگو یجز کے ریجنل ڈائریکٹر نے اپنی تعلیمی درسگاہ کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کرپشن کے خاتمے کی اس مہم میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مثبت تبدیلی کا محرک بنیں گے۔ قبل ازیں طلباء و طا لبات نے کرپشن کے خاتمے میں تعلیمی درسگاہوں کے کردار کے حوالے سے تقاریر پیش کیں۔


