اگر عسکریت پسند تشدد روک دیتے ہیں تو انہیں اقتدار میں شریک کر لیں گے، افغان حکام
کابل:افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے مذاکرات کاروں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کو لڑائی کے خاتمے کے بدلے میں شراکت اقتدار کی پیش کش کی ہے۔افغان حکومت کے ایک مذاکرات کار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اس اطلاع کی تصدیق کی اور کہا کہ حکومت نے قطر کو یہ تجویز پیش کردی۔اس تجویز کے تحت طالبان اگر تشدد روک دیتے ہیں تو افغان حکومت انھیں اقتدار میں شریک کرلے گی۔قطر اس وقت دوحہ میں جاری مذاکرات میں فریقین کے درمیان ثالث کار کا کردار ادا کررہا ہے۔
Load/Hide Comments


