کابینہ کی میٹنگ کے حوالے سے کچھ صحافی غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں، ظہور بلیدی

کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میرظہوراحمدبلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کابینہ کی میٹنگ کے حوالے سے کچھ صحافی غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ حکومت نے پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے مختلف اسکیمات شروع کیے ہیں میرے حلقے میں تقریبا 115 واٹر سپلائی اسکیمات کی منظوری دی گئی ہے جن میں ابھی تک کچھ نامکمل ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں اسی مسئلے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں